ٹیکنو موبائل اور خبیب فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ

58

لاہور(نیوزنامہ)ٹیکنو موبائل پاکستان میں تیزی سے مقبولیت پانے والا سمارٹ فون برانڈ نے پاکستان کے سوشل سیکٹر میں کردار ادا کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ٹیکنو موبائل اور خبیب فائونڈیشن کے درمیاناس سلسلے میں معاہدہ طے پایا ہے، معاہدہ کی رو سے ٹیکنو موبائل خبیب فائونڈیشن میں زیر تربیت 1000 سے زائد بچوں ، بچیوں کی معیاری تعلیم و تربیت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

معاہدہ کی پروقار تقریب گزشتہ روز خبیب فائونڈیشن ہری پور سینٹر میں منعقد کی گئی۔ٹیکنو موبائل کے سی ای او کریک ما اور خبیب فائونڈیشن کے چیئرمین ندیم احمد خان نے اس ہونے والے معاہدہ پر دستخط کیے، تقریب میں نامور کاروباری افراد،چیمبر آف کامرس ہری پور ، سرکاری حکام اور دیگر شہریوں نے شرکت کی اور خبیب فائونڈیشن کے بچوں کی جانب سے رنگا رنگ پرفارمنس پیش کی گئیں اور تقریب کی خاص بات خبیب فائونڈیشن کی کی جانب سے تائیکوانڈو کی مہارت دکھانا تھا جس سے تقریب کے تمام شرکاء کافی لطف اندوز ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.