مودی نےوزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا

59

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلسل دوسری بار منتخب ہونے والی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق نریندر مودی مسلسل دوسری بار بھارت کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور بھارت کے 15 ہویں وزیراعظم ہیں۔نئی دہلی میں واقع ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی سربراہان، سیاسی رہنماؤں اور معروف شخصیات نے شرکت کی جبکہ تقریب میں اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی اور راہول گاندھی بھی شریک ہوئے۔نریندر مودی کی تقریب حلف برداری شام 7بجے منعقد ہوئی جس میں 8 ہزار مہمانوں کو دعوت دی گئی تھی۔تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، تقریب کے اطراف اور شہر میں 10 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.