جاپان میں اسکول کے بچوں پر حملہ

57

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں اسکول کے بچوں پر چھرے سے حملہ،طالبہ سمیت 3 افراد ہلاک ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے شہر کاواساکی میں ایک شخص نے بس کے انتظار میں کھڑے اسکول کے بچوں پر چھرے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوئے جب کہ 11 سالہ طالبہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔واردات کے بعد ملزم نے اپنے گلے پر ہی چھرا پھیر لیا اور اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے پیش آیا اور ایک اسکول بس کے ڈرائیور نے بتایا کہ ایک شخص لائن میں کھڑے بچوں کی طرف بڑھا اور بچوں کے چھرا گھونپنا شروع کردیا جس کے بعد ملزم بس کے اندر جا گھسا اور وہاں بھی بچوں پر حملہ آور ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.