جنون گروپ نے ورلڈ کپ کیلئے نیا ترانا ریلیز کردیا

68

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف بینڈ ’جنون‘ نے ورلڈ کپ کے لیے 23 برس بعد اپنا نیا ترانا ’چھولے آسمان‘ ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف بینڈ ’جنون‘ نے ورلڈ کپ کے لیے 23 برس بعد اپنا نیا ترانا ’چھولے آسمان‘ ریلیز کردیا۔جنون بینڈ نے 2 منٹ 59 سیکنڈز پر مشتمل ’چھولے آسمان‘ ترانا ریلیز کردیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہے۔ ’چھولے آسمان‘ جنون بینڈ میں ہمیشہ کی طرح جوش و ولولے سے بھرپور گلوکاری کرنے والے علی عظمت نے گایا ہے جن کا گٹارسٹ سلمان احمد اور برائن نے ساتھ دیا ہے۔جنون بینڈ نےترانہ ریلیز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتا یا کہ یہ ترانا پوری قوم سمیت خاص طور پر ان افراد کے لیے ہوگا جن کو معاشرے میں اہمیت نہیں دی جاتی۔
واضح رہے کہ جنون نے 1996 میں بھی ورلڈکپ کے لیے ترانا تیار کیا تھا اور اس طرح یہ ورلڈکپ کیلئے 23 سال بعد تیار کیا جانے والا ترانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.