شاہ رخ اورعامر خان میرے مقابلے میں نہیں آتے:سلمان خان

63

ممبئی(شوبز ڈیسک)حس مزاح میں شاہ رخ اور سلمان میرے مقابلے میں نہیں آتے،ایسا کہنا ہے بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کا۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے ایک پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور عامر خان سےزیادہ اچھی حس مزاح رکھتے ہیں۔بالی وڈ اداکار سلمان خان ان دنوں کترینہ کیف کے ساتھ اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کی پروموشن کے سلسلے میں خاصے مصروف ہیں ،انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ایک سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور عامر خان سے زیادہ اچھی حس مزاح رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی حس مزاح بھی پہت اچھی ہے جبکہ عامر خان دل سے کھل کھلا کر ہنسستے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.