حکومت کا بڑا قدم،ادویات کی قیمتوں میں کمی

54

اسلام آباد(نیوز نامہ) وفاقی حکومت نے ادویات کے قیمتوں میں کمی کر دی،قمیتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے حکم پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 75 فیصد سے زائد اضافے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ان میں جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔ان میں بلڈ پریشر، دل کے امراض، مرگی، جلدی امراض اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی دیگر ادویات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل ادویات کی قیمتوں میں ہوشربار اضافہ دیکھنا میں آیا تھا۔جس کی وجہ سے وفاقی وزیر عامر کیانی کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.