لاہور میں پیر کے دن عام تعطیل کا اعلان

63

لاہور(نیوز نامہ)لاہور میں پیر کےدن یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان،تمام سرکاری سکول و ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت امن و امان کے متعلق اجلاس کے دوران یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور چینی نائب صدر کی لاہور کے متوقع دورے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔اکیس رمضان کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے موبائل سروس کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے ۔
دوسری جانب یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ، لاہور میں برآمد ہونے والے تمام جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.