انجمن اثنا عشری کے زیراہتمام افطار ڈنر کااہتمام

32

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)انجمن اثنا عشری کے زیراہتمام افطار ڈنر کااہتمام کیاگیاجس میں سرکاری افسران تمام مسالک کے علماء کرام فلاحی وسماجی تنظیموں ، تاجروں ، وکلااور صحافیوں سمیت شہر کے نمائندہ افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی تفصیلات کے مطابق انجمن اثنا عشری کے صدر سید تجمل حسین شاہ اور جنرل سیکریٹری انجینئر شیخ حمادرضا ودیگر عہدیداران کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ بیت الحسین میں سالانہ افطار ڈنر کااہتمام کیاگیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ حمزہ نوید، اے ایس پی رینالہ سرکل حنانیک بخت، تحصیلدار چوہدری جاوید اقبال، معروف مذہبی وسماجی رہنما ئوں سید تجمل حسین شاہ، راجہ افضال کیانی، صاحبزادہ پیر ایازاحمدصابری، متحدہ علماء کونسل کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ مولانا قاری محمدامین قادری، صدر مولانا قاری حافظ حفظ الرحمٰن لکھوی، سیکریٹری اطلاعات ونشریات مولانا قاری محمداسلم صدیقی، میڈیاایڈوائزر رائو عتیق گوہر۔ شیخ محمدابوتراب، چوہدری شہزادیوسف ایڈووکیٹ ودیگران نے شرکت کی افطار ڈنر کے موقع پر میزبان کی طرف سے سیدتجمل حسین شاہ نے مہمانان گرامی کو تحائف پیش کئے بعدازافطار مولانا قاری حافظ حفظ الرحمٰن لکھوی نے نماز مغرب پڑھائی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حمزہ نوید کاکہنا تھاکہ تحصیل رینالہ خورد میں تمام مسالک کے علماء کرام کے درمیان باہمی اتفاق اور اتحاد کی فضا لائق تحسین ہے جس کا عملی نمونہ بہت سے مواقعوں پر دیکھنے میں آیا اور یہ مسلکی اتحاد تحصیل بھر میں امن وامان کے قیام میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.