عالیہ بھٹ کی مقبولیت ، کترینہ ، دپیکا کومات

70

ممبئی(شوبز ڈیسک)عالیہ بھٹ نے مقبولیت میں بڑی بڑی اداکاراوں کو پیچھے چھوڑ دیا،کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون سے بھی بازی لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ممبئی 2018کے مقبول ترین چہروں کی فہرست شائع،منفردسٹائل اور اداکاری کی بدولت عالیہ بھٹ نے نامور ادکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ معروف بھارتی میگزین ٹائمز ن 2012 عالیہ بھٹ مقبول ترین شخصیت قرار دے دیا۔ کرن جوہر کی فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی26 سالہ عالیہ بھٹ نے اپنی منفرد اداکاری سے بہت جلد اپنا الگ مقام بنا لیا،انہوں نے رازی ،گلی بوائے اور ہائی وے جیسی کامیاب فلموں میں کام کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔
واضح رہے کہ 2017 میں ٹائم میگزین کے کیے گئے اس سروے میں عالیہ بھٹ 37ویں نمبر پر تھیں جبکہ محض ایک سال میں اداکارہ نے اپنی انتھک محنت سے 2018 کا مقبولیت کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.