پاکستانی کھلاڑیوں کو ورلڈکپ میں فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت

28

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ میں پاکستانی شادی شدہ کھلاڑی اپنی فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے،پی سی بی نے اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے شادی شدہ کھلاڑیوں کو اپنی فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔پی سی بی نے ورلڈ کپ 2019 کے دوران کھلاڑیوں پر اہلخانہ کو ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی لیکن حارث سہیل اور آصف علی خصوصی اجازت کے باعث اس پابندی سے مستثنیٰ تھے۔لیکن اب پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں اپنے چوتھے میچ کے بعد اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
پی سی بی کے مطابق کرکٹرز نے بورڈ کو فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی جب کہ دیگر ٹیموں کے رجحان کو بھی دیکھ کر بھی یہ فیصلہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.