پی ٹی آئی سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کیخلاف ہے: وزیراعظم

68

کراچی(نیوز نامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سندھ پر کراچی پہنچنے پر کہا کہ تحریک انصاف سند ھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے،پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے بعد صوبے میں تقسیم کی ضرورت نہیں رہےگی۔وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم، خرم شیر زمان، حلیم عادل اور فیصل واوڈا سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال، وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں اور اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.