کالی مرچ کےانسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری

73

لاہور(ویب ڈیسک)صدیوں سے استعمال کی جانے والی کالی مرچ اپنی خوبیوں کی بدولت مصالحوں کی ملکہ کہلاتی ہے۔اور یہ مرچوں کی سب سے چھوٹی قسم ہے۔ زمانہ قدیم میں اسے ادویاتی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے، یہ نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ جسم کو کئی قسم کی بیماریوں اورجراثیم سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ کالی مرچ کا پاؤڈر ، شہدمیں ملا کر استعمال کرنے سے کھانسی افاقہ ہے۔اس میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کو شفاف اور جھریوں سے دور رکھتی ہے ۔اس کا مناسب استعمال ڈپریشن سے دوراور دماغ کو متحرک رکھتا ہے۔
کالی مرچ خاص طور پر معدے کے مسائل دور کرنے کے لئے مفید ہے یہ معدے میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ پیدا کرتی ہے جو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے ،کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ نامی جزو پایا جاتا ہے جو جسم سےفاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے قبل از وقت بڑھاپے سے دور رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.