برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

67

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے 7 جون کو مستعفی ہوں گی۔برطانوی وزیراعظم عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔ بریگزٹ پرعملدرآمد نہ کرانے کا افسوس ہے اور ہمیشہ رہے گا جبکہ میں نے استعفی بریگزیٹ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیٹ لاک پر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.