فیس بک نے 3 ارب جعلی اکاؤنٹس بند کر دیئے

51

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)فیس بک نے بڑے پیمانے پر جعلی اکاؤنٹس بند کر دیئے۔فیس بک کی جانب سے جاری رپورٹ کےمطابق 6ماہ کے دوران پہلی مرتبہ 3 ارب جعلی اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔ اکتوبر 2018 سے مارچ 2019 کے دوران مختلف اکاؤنٹس اور پوسٹس کے خلاف کاروائی کی گئی۔رپورٹ میں 6 ماہ کےدوران 70 لاکھ سے زائد نفرت انگیز پوسٹس کو بھی ہٹایا گیا ہے، جبکہ 6 ماہ کے دوران اسلحہ فروخت کرنے والے 10 لاکھ پوسٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔اس عرصے میں فیس بک کو نفرت انگیز پوسٹس ہٹانے کے لیے 10 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، جس میں سے تقریبا ایک لاکھ 50 ہزار پوسٹس کو نظر ثانی کے بعد دوبارہ بحال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.