جانوروں کا سپر ہیرو کہلایا جانے والا ’’بیٹ مین‘‘

51

وینکوور(ویب ڈیسک)آج کی دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو سپر ہیرو’بیٹ مین‘ کے نام اور کام سے واقف نہ ہو،مگر ایک امریکی بیٹ مین ایک انوکھے کام سے شہرت حاصل کر رہا ہے۔اس بیٹ مین کو جانوروں کا سپر ہیرو کہا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہری کرس وین ڈورن کو ایک جانب تو بیٹ مین کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں اور دوسری جانب کئی جانوروں کو جان بچانا اور ان کی بحالی ان کا محبوب ترین کام ہے۔ اسی مناسبت سے وہ جانوروں کے سپرہیرو کہلاتے ہیں۔
جانوروں کی بحالی اور بچانے کے لیے وہ اپنے تمام وسائل استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پہلے مشن کے بارے میں بتایا کہ وہ ڈیٹونا سے جیکسن ویلی گئے تھے اور راستے میں سوچ رہے تھے کہ کتا انہیں بیٹ مین کے لباس میں دیکھ کر کیسا محسوس کرے گا اور کیا وہ اسے بچا پائیں گے یا نہیں۔کرس نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی بیٹ مین سے لگاؤ ہے اور ان کے نزدیک اچھے کام کرنے والا ہر شخص بیٹ مین کی طرح سپرہیرو ہوتا ہے۔ اسی لیے انہوں نے اپنی غیرسرکاری تنظیم ’بیٹ مین فور پاز‘ کی بنیاد رکھی ہے۔ وہ پنچرے میں قید ان جانوروں کو نکال کر انہیں آزاد ماحول میں چھوڑتے ہیں اور یہی ان کا مشن بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.