ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا آغاز،پاکستان کا آج امتحان

72

برسٹل(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا آغاز،پاکستان اور افغانستان آج مد مقابل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم آج سے ورلڈکپ کے مشن کا آغاز کرنے جارہی ہے اور اس سلسلے میں وہ افغانستان کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں مدمقابل ہوگی۔پاکستان اور افغانستان برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں آج مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔
ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، آصف علی، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔
جبکہ دوسری جانب افغانستان کے اسکواڈ میں کپتان گلبدین نائب، محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، دولت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔
گرین شرٹس 26 مئی کو اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.