برٹش ایئرویز کی1دہائی بعد پاکستان میں واپسی

77

لندن(ویب ڈیسک)برٹش ایئرویز کا 10سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق 2008 میں اسلام آباد میں ہوٹل پر ہونے والے دہشتگر د حملے کے بعد برٹش ایئرویز نے پاکستان میںاپنی پراوزیں منسوخ کر دیں تھیں،تاہم اب 10سال بعد پاکستان کے حالات بہتر ہونے پر برٹش ایئر ویز دوبارہ سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے۔برٹش ایئر ویز اپنی پہلی فلائٹ 2جون بروز اتوار کو پاکستان بھیجے گی۔اور اس کے بعد ہفتہ میں تین پروازیں شیڈول کی جائیں گی۔پاکستانی حکام کی جانب سے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سے ملک میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.