فرشتہ کے قتل پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے: ایڈوکیٹ ثناء گلزار

154

پشاور( اکرام الدین) معروف قانون دان اور عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرک پشاور کی نائب صدرہ محترمہ ثناء گلزار ایڈوکیٹ نے کہا کہ معصوم بچی فرشتہ مہمند کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور بچوں کا قتل عام کا ذمہ دار موجودہ کرپٹ اور ناکام حکومت ہے جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملک بھر میں قتل عام اور معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی میں اضافہ ہوا ہے جو بہت افسوس کی بات ہے محترمہ ثناء گلزار ایڈوکیٹ نے "گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ” کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ فرشتہ مہمند کے قتل اور لاش کی بے حرمتی پر حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو انسانیت کیلئے شرم کی بات ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ معصوم بچی فرشتہ مہمند کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے اور مجرموں کو سخت سے سخت اور عبرت ناک سزا دی جائے تا کہ کل کسی اور بچی کے ساتھ ایسے واقعات پیش نہ آئے محترمہ ثناء گلزار ایڈوکیٹ نے اپنی اظہار تعزیت اور اظہار افسوس میں کہا کہ اللہ تعالی معصوم بچی فرشتہ مہمند کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور معصوم بچی کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.