البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی صفائی و آگاہی سرگرمی

62

لاہور(نیوز نامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ لاہور کو صاف ستھرا بنانے اور شہریوں میں احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی غرض سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی اپنی ہفتہ وار صفائی و آگاہی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں کلین اینڈ گرین کے زیرِ عنوان جمعرات کے روز شادمان مارکیٹ میں ایک روزہ صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ البیراک ٹیم نے آگاہی کیمپ لگاکر علاقہ مکینوںاور مقامی دکانداروں میں معلوماتی پمفلٹس کئے۔ اس موقع پر مقامی رہائشیوں اور دکانداروں سے صفائی کے قیام میں انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنے اور صفائی کے پیغام کودوسروں تک پہنچانے کی درخواست بھی کی گئی ۔ سرگرمی سے قبل البیراک ورکرز کی جانب سے علاقے میں خصوصی صفائی آپریشن بھی کیا گیا۔
البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کو عوام کے تعاون کے بغیر صاف ستھرا رکھنا ممکن نہیں ہے ۔ شہریوں کو بھی چاہئیے کہ وہ اپنے ارد گرد گندگی پھیلانے کی بجائے کچرا کوڑے دان کی نذر کریں۔ بعد ازاں، صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کیلئے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں البیراک افسران، رہائشیوں اور سینٹری ورکرز نے حصہ لیا۔
البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز، ثاقب جاویداور راشد بھی سرگرمی میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.