پاکستان پائیدار امن و استحکام کے ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے: آرمی چیف

59

پشاور(نیوز نامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن و استحکام کے سفر کے ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے اسٹوڈنٹس افسران اور فیکلٹی اسٹاف سے قومی سلامتی کے امور پر خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں چیلنجز کے سامنے ڈٹا رہا، پاکستان پائیدار امن و استحکام کے سفر کے ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے، ارتقاء کا یہ عمل آہستہ مگر مثبت سمت میں ہے۔ہمیں مستعد رہنے اور قومی مقاصد کا تعین کرنے کی کوششوں کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران نوجوان افسران کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.