پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون ورلڈکپ رپورٹنگ پینل کا حصہ

51

لندن (سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ کیلئے رپورٹنگ پینل میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی خاتون اینکر نے جگہ بنا لی ہے۔پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔انگلینڈ میں شیڈول عالمی کرکٹ کپ کا آغاز 30مئی سے ہوگا۔ ورلڈکپ کی کوریج کیلئے صحافی، رپورٹرز اور کمنٹیٹرز بھی انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کی کوئی خاتون رپورٹر ورلڈکپ کے رپورٹنگ پینل میں شامل کرلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.