ماہرہ خان کا پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز

67

لاہور (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان رواں سال پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ تفصیلات کےمطابق کے مطابق ماہرہ خان جو کانز میلے میں تو شرکت نہ کرسکیں لیکن رواں سال منعقد ہونے والے پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی جو 23 ستمبر سے یکم اکتوبر 2019 تک منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ برس ماہرہ خان نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فنکاربھی کسی سے کم نہیں۔ ماہرہ خان کے کانزفیسٹیول میں خوبصورت لباس سمیت اسٹائل کو پاکستان اور بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھی بے حد سراہا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.