باپ نے نشے کیلئے معصوم پھول کو بھیڑئیے کے حوالے کر دیا

70

بھوپال(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں نشے کے عادی شخص نے اپنی 11 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر 35 سالہ شخص کے ہاتھ فروخت کردیا، جس نے 3 روز تک لڑکی کا ریپ کیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ضلع بندیل کھنڈ کے علاقے چترپور میں پیش آیا جہاں ملزم نے لڑکی کو ایک گاؤں میں چھپا رکھا تھا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ، جو اپنی بیٹی کے فروخت کے حوالے سے واقف نہیں تھی، نے فوری طور پر لڑکی کی گمشدگی کے حوالے سے پولیس کا آگاہ کیا۔لڑکی کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت میں بتایا گیا کہ ان کے والد نے 12 مئی کو ان کی ‘شادی’ 50 ہزار روپے کے عوض دیوی باسکر نامی شخص کے ساتھ کردی تھی، جو لڑکی کو قریبی مندر لے گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکی کو مندر میں ساڑھی پہنائی گئی جبکہ اسے بتایا گیا کہ ان کی شادی ہوگئی ہے۔شکایت کنندہ نے بتایا کہ ان کے نام نہاد خاوند نے 3 روز تک ان کا ریپ کیا اور لڑکی کے مستقل رونے پر مذکورہ شخص اور اس کے اہل خانہ نے لڑکی کو واپس اس کے بات کہ حوالے کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر وقت روتی رہتی ہے۔لڑکی کی والدہ، جو اپنے خاوند کے ساتھ گھریلوں تنازع کے باعث ہمسایہ ضلع ساگر میں رہائش پذیر تھی، نے واقعے کے حوالے سے پولیس کو بتایا۔پولیس نے کم عمر لڑکی کے ریپ کے کیس میں باسکر کو نامزد کرکے گرفتار کرلیا جبکہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔مقامی ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ لڑکی کی جانب سے لگائے جانے والے دیگر الزامات کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.