بالی وڈ اداکار بھی ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ کے مداح نکلے

59

ممبئی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ اب سرحد پار بھی مقبول ہونے لگا۔بھارتی اداکار ڈینو موریا بھی ’رانجھا رانجھا کردی‘ کے مداح نکلے۔تفصیلات کے مطابق ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھارتی عوام اور اداکار بھی میں بھی سراہانے لگے، بالی وڈ اداکار ڈینو موریاے سوشل میڈیا میں تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈرامے کا ہر سین لاجواب ہے اور مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عمران اشرف اوراقراءعزیز نے اس میں بہترین اداکاری کرکے خود کومنوایا ہے۔
واضح رہے کہ ڈرامہ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ میں اداکار عمران اشرف نے ایک ابنارمل انسان کا کردار نبھا یاہے ، اوراس متعلق عمران کا کہنا تھا کہ میں بھولے کے کردار کو مکمل طور پر جیا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.