اووسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اور اہم سرمایہ ہیں۔ڈاکٹر حیدر علی خان

60

برلن( اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اور اہم سرمایہ ہے انکو تشویش لاحق ہے کہ پاکستان کے اقتصادی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں رکن قومی اسمبلی ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان نے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار یورپ اور اردو گلوبل یوکے برطانیہ اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے اور غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے آج یہ جو مہنگائی ہے یہ پچھلے حکومتوں کی ناقص کارکردگی کانتیچہ ہے پچھلی حکومتوں نے ملک و قوم کا پیسہ لوٹا اور ملک کو قرضہ میں ڈوبا دیا لیکن بہت جلد پاکستان کی معاشی حالات ٹیھک ہو جائے گی پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور کوشش ہے کہ انشاءاللہ اقتصادی مشکلات سے ہم جلد از جلد نکل آئے لیکن قوم کو تھوڑا صبر کرنا ہوگا ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان نے دیے گئے خصوصی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ہمیں سادگی اپنانی چاہئے اور اپنے درآمدات کو کنٹرول کرنا چاہئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک و تعالی کی طرف اپنے بندوں کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے ہمیں اس مہینے میں اللہ کی عبادت کرنی چاہئے اور اللہ تعالی سے اپنے کئے گئے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے تا کہ اللہ ہمیں معاف کرے آخر میں رکن قومی اسمبلی ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کا شکریہ ادا کیا اور چیف اکرام الدین کی بین الاقوامی خدمات کو سراہا ڈاکٹر حیدر علی خان نے حکومت اور اووسیز کمیشن سے بھی مطالبہ کیا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.