ڈالر کی اونچی اُڑان جاری،مزید مہنگا ہو گیا

69

کراچی(نیوز نامہ)ڈالر کی اونچی اُڑان جاری،مزید مہنگا ہو گیا۔تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے اضافے سے 153 روپے کا ہو گیا جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 36 پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے پر پہنچ گیا۔ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا مزید اضافہ ہوا اور وہ اس وقت 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک میں ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور اس وقت 1 روپے 36 پیسے اضافے سے 151 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ4 دنوں میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے 60 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد بیرونی قرضوں میں 1000 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.