’’ جان وک چیپٹر3 ‘‘نے ’’اوینجرز اینڈ گیم ‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا

71

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم جان وِک،چیپٹر3 نے ریلیزکے پہلے ہی ہفتے 3ارب 95 کروڑ روپے کما کر امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے دی اوینجرز اینڈ گیم کو پچھاڑ دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ فلم جان وک چیپٹر تھری نے امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جان وک چیپٹر 3 پیرا بیلم نے دی اوینجرز اینڈ گیم کو پچھاڑتے ہوئے پہلے ہی ہفتے 3ارب 95 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم ‘جان وِک ‘کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جوایک ہائی پروفائل مرڈر کرنے کے بعد اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ہے۔ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں لارنس فشبرن،ہیلی بیرے،رابن لارڈ،روبی روز،مارک ڈیکیسکوس اور لانس ریڈک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.