معروف ہالی وڈ اسٹار’ آرنلڈ شوارزینیگر‘ پر حملہ

58

جوہانسبرگ (شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کے معروف اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزینیگر پر جنوبی افریقا میں ایک شخص نے حملہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابقآرنلڈ شوارزینیگر جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے سینڈٹن کنوینشن سینٹر میں کھیلوں کے ایونٹ آرنلڈ کلاسک افریقا میں شریک تھے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیا اور انہیں پیچھے سے فلائی کک ماری جس سے ہالی وڈ سپر اسٹار دور جا گرے۔موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے سابق گورنر کیلی فورنیا پر حملہ کرنے والے شخص کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.