کراچی کے قریب سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ ناکام

77

اسلام آباد(نیوز نامہ)کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل وگیس کیلئے ڈرلنگ کا منصوبہ ناکام۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے کی تصدیق کر دی۔ ندیم بابر نےبتایاہے کہ کراچی کے قریب کیکڑا ون کے مقام پر سمندر میں 5500 میٹر سے زیادہ ڈرلنگ کی گئی تاہم گیس و تیل کے ذخائر نہ ملنے کے بعد اب ڈرلنگ کا کام ترک کر دیا گیا۔ کیکڑا ون کے مقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچر نے ڈرلنگ کی جس میں امریکی کمپنی ایگزون موبل کے علاوہ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے۔ ڈرلنگ کے منصوبے کا تخمینہ 10کروڑ ڈالر سے زیاد لگایا گیا ہے۔ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کے آفس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.