کترینہ کیف کا بھائی نہیں ہوں:سلمان خان

104

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا بھائی بننے سے انکار کر دیا ۔ہوا کچھ یوں کہ سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم ’’بھارت‘‘ کے گانے ’زندہ‘ کی ریلیز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں فلم کی ٹیم سمیت موجود تھے، اس موقع پر باربی ڈول کترینہ کیف سے ایک رپورٹر نے پوچھا کہ فلم بھارت اور اپنے کردار اور بھائی جان (سلمان خان) کے بارے میں کچھ بتائیں، کترینہ کیف ابھی خاموش ہی تھیں کہ سلمان خان نے فوراً ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’پاجی! ان کے لیے بھائی جان نہیں ہوں میں۔‘‘بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی عام زندگی سمیت فلموں میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہے، خود سلمان خان کا کہنا ہے کہ اُن کی جوڑی کا فلم انڈسٹری میں کوئی میچ نہیں ہے، گزشتہ سال سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان نے بھی کترینہ کیف کو اپنی بہو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا مگر تا حال دونوں کی جانب سے اس سے متعلق خاموشی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ رواں سال 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.