پیدل چلنےکےزندگی پرکیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

60

لندن(ویب ڈیسک) پیدل چلنے اور اس کےانسان کی عمر پر اثرات کے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی،تیز چلنے والے افراد کیلئے اچھی خبر۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی 2 یونیورسٹیز کے ماہرین نے ایک مشترکہ تحقیق کے بعد کہا ہے جو افراد سست چلتے ہیں ان کی زندگی مختصر اور تیز قدموں سے چلنے والے افراد کی زندگی طویل ہوسکتی ہے، وجہ یہ ہے کہ تیز چلنے کا عمل جسمانی صحت اور افعال کی بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔یونیورسٹی آف لیسیٹر اور لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین نے برطانوی بایو بینک میں موجود ڈیٹا کا بغور جائزہ لیا جس میں پورے انگلینڈ سے 474,919 کو شامل کیا گیا تھا۔خواہ لوگ موٹے ہوں یا دبلے اگر انہیں غیر شعوری طور پر بھی تیز قدم چلنے کی عادت ہے تو ان کی زندگی طویل ہوسکتی ہے جب کہ کم وز ن کے حامل خواتین و حضرات کو سست رفتاری سے چلنے کی عادت ہے تو مردوں کی اوسط عمر 64.8 سال اور خواتین کی اوسط عمر 72.4 برس ہوسکتی ہے۔اپنی نوعیت کی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کسی شخص کے وزن کو نظرانداز کرکے اس کے چلنے کی رفتار اور زندگی کے دورانیے پر غور کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.