آسٹریا : اسکولوں میں سر ڈھانپنے پر پابندی کا قانون منظور

87

ویانا(ویب ڈیسک)آسٹریا میں پرائمری اسکولوں میں سر ڈھانپنے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق بل سخت گیر نظریات رکھنے والی دائیں بازو کی حکمراں جماعت کی جانب سے پیش کیا گیا۔قانون میں سر ڈھانپنے کو نظریاتی اور مذہبی نوعیت کا لباس قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی گئی ہے تاہم سکھوں کی مخصوص پگڑی اور یہودیوں کی مخصوص ٹوپی پر پابندی نہیں ہو گی۔ سر ڈھانپنے پر پابندی کے بل کو دائیں بازو کی فریڈم پارٹی اور مرکز کی پیپلز پارٹی آسٹرین اسمبلی میں حکمراں اتحاد کی حمایت سے پاس کیا۔مسلمان تنظیموں کی جانب سے قانون کو تعصب پر مبنی اور شرمناک قرار دیکر اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 2018 میں ڈنمارک حکومت نے چہرہ ڈھانپنے یا نقاب پر پابندی عائد کی تھی۔اس کے علاوہ فرانس، ہالینڈ، بیلجیم، بلغاریہ اور جرمنی کے چند حصوں میں بھی نقاب پر پابندی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.