ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

43

کراچی(نیوز نامہ)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو کر 147 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری لین دین کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5.61 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 146 اور قیمت فروخت 147 روپے دیکھی گئی۔ڈالر کی نئی اڑان کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 666 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا اور مارچ کے اختتام پر پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم 105 ارب ڈالر تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.