البیراک کی گریٹر اقبال پارک اور بادشاہی مسجد میں افطار کی دعوتِ عام

94

لاہور(نیوزنامہ)گزشتہ سالوں کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے امسال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں البیراک کی جانب سے گریٹر اقبال پارک میں افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 5000 شہری افطار انتظامات سے مستفید ہورہے ہیں ۔ راہگیروں، مسافروں اور علاقہ مکینوں میں عصر سے مغرب تک تقسیم کا عمل گریٹر اقبال پارک میں جاری رہتا ہے

جبکہ افطار کے اوقات میں بادشاہی مسجد میں نمازیوں کے لیے بھی خاص طور پر افطاری کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔ لاہور کے علاوہ راولپنڈی میںبھی روزانہ 2000 سے زائد روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ رمضان باہمی ایثار و محبت کا درس دیتا ہے۔اور اس ماہِ مبارک میں البیراک پاکستانیوں کی روائتی میزبانی کی عکاسی میں فخر محسوس کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور اور راولپنڈی میں افطار کا یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی شہریوں کو افطار کی دعوتِ عام دی جاتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.