لال بیگ منہ پر رکھ کر سیلفی لینےکا چیلنج

82

لاہور(ویب ڈیسک)انٹر نیٹ پر آئے دن نئے نئے چیلنجز دیکھنے کو ملتے ہیںمگر اب کی بار ایک چیلنج نے سب کو مشکل میں دال دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک چکرا دینے والا چیلنج سامنے آیا ہے جس میں آپ کو زندہ لال بیگ اپنے منہ پر رکھ کر سیلفی بنانی ہوگی،اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا ہوگا۔سننے یا پڑھنے میں یہ جتنا عجیب لگ رہا ہے ، اتنا ہی نوجوان اس چیلنج کا بڑھ چڑھ کر حصہ بن رہے ہیں۔اس چلینج کا آغاز کرنے والا کون تھا اور یہ کب ہوا، اس کے بارے میں حتمی طور پر بتانا مشکل ہے لیکن سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ اس چیلنج کے چرچے ہونا شروع ہوئے۔

اس چلینج کا بانی میانمار سے ایلکس آنگ نامی نوجوان کو کہا جا رہا ہے جس نے اپنے چہرے پر ایک بڑا کاکروچ رکھ کر اپنی سیلفی فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘نیا چیلنج’کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں؟یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس کو 18000 سے زائدبار شیئر کیا گیا۔چیلنج کے رد عمل میں میانمار، فلپائن اور انڈونیشیا سے لوگوں نے اپنی سیلفیز لال بیگوں کے ساتھ شیئر کرنا شروع کردیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے اس چیلنج کو غیر صحت مند قراردیا گیا ہے کیونکہ لال بیگ گندے ماحول میں رہتا ہے اور اسے اپنے منہ پر رکھنا کسی بیماری یا الرجی کا سبب بن سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.