’’سپائیڈر مین ،فار فرام ہوم ‘‘کا نیا ٹریلر جاری

50

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’’سپائیڈر مین ،فار فرام ہوم ‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق ہدایت کار جان واٹس کی سپر ہیرو فینٹسی فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈز میں چڑھ جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ٹام ہولینڈ، مائیکل کیٹن، سیموئیل ایل جیکسن، میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن سٹار، زینڈایا، ٹونی ریولوری اور دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم 2جولائی کو سنیما گھروںکی زینت بنے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.