پاکستانی لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث مزید 14 چینی گرفتار

89

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث مزید 14 چینی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 14 چینی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 پاکستانی لڑکیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے چینی باشندوں کے قبضے سے 3 پاکستانی لڑکیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں شادیوں کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کیا جانا تھا، جب کہ پہلی مرتبہ چینی باشندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، چینی باشندوں کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔چینی باشندے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین لے جاتے اور وہاں ان سے غیراخلاقی کام کروایا جاتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.