پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

85

لاہور(کورٹ رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،ہائیکورٹ میں درخواست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہومین رائٹ سیل کے فنانس سیکرٹری بلال اکرم مغل نے دائر کی،درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور ایف بی آر ا سپیکرقومی اسمبلی اور سیکرٹری پٹرولیم کو فریق بنایا گیا ہے،جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہومین رائٹ سیل کے جنرل سیکریٹری بلال اکرم مغل نے درخواست ایڈووکیٹس مدثر چوہدری ، احمد سعید اور غلام مجتبیٰ چوہدری ,مرزا حسیب اسامہ، شاید نعیم، رانا عمران، رانا نعمان، زمان ڈوگر کی وساطت سے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں یہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 3اور77کی خلاف ورزی ہے جس کے مطابق حکومت لوگوں کے لیے سہولتیں پیدا کرے گی مگر اس نوٹیفکیشن نے عوام پر مہنگی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جا سکتا، ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جو غیر قانونی ہے ، انٹر نیشنل مارکیٹ میں کمی آئی مگر پاکستان میں اضافہ کر دیا گیا،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.