ایک اور بڑا اعزاز ،پاکستانی امپائر علیم ڈار کے نام

89

آئرلینڈ(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ایلیٹ امپائرنگ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔علیم ڈار نے گزشتہ روز آئرلینڈ میں جاری ٹرائی نیشن سیریز میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا ۔علیم ڈار جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن(209)اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن(200)کے بعد ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے تیسرے عالمی امپائر بن گئےہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.