امریکا نےبمبار طیارے بھی خلیج روانہ کردیئے

97

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے بمبار طیارے ’بی ففٹی ٹو‘ بھی خلیج روانہ کردیے۔تفصیلات کے مطابق بحری بیڑے کے بعد امریکہ نے بمبار طیارے ’بی ففٹی ٹو‘ بھی خلیج روانہ کردیے۔ جوہری صلاحیت کے حامل کئی بمبار طیارے اور دیگر بحری جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جارہے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ ایران اور اس کی پراکسی فورسز امریکی فوج اور مفادات پر ممکنہ حملے کی تیاری کررہی ہیں۔ترجمان پنٹاگون نے وائٹ ہاؤس کی اس وضاحت کو دہرایا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا، تاہم امریکی فوج، اتحادیوں اور خطے میں اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا، امریکا نے ایران سے درپیش خطرے کی تفصیل نہیں بتائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.