وزیراعظم عمران خان کا اسد عمر کے متعلق بڑا اعلان

61

اسلام آباد(نیوز نامہ) وزیراعظم عمران خان کا اسد عمر کے متعلق بڑا اعلان، چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ بنانےکی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ بنانےکی منظوری دیدی۔
آج کے پارلیمانی اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی گئی اور وزیراعظم نے کہا کہ اسد عمر کو تبدیل کرنا بھی سخت فیصلہ تھا اور اسد عمر آج بھی میرا رائٹ ہینڈ ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سابق وزیر صحت عامر کیانی اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری شریک نہیں ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.