عمران فرحت سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف پھٹ پڑے

85

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے شاہد آفریدی کی سوانح عمری گیم؛ چینجر میں سینئرز کے حوالے سے کئی چشم کشا انکشافات کرنے والے سابق کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔عمران فرحت نے کہا شاہد آفریدی نے کتاب میں دوسروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران فرحت نے کہا کہ جو شخص خود 20 سال تک عمر کے بارے میں جھوٹ بولتا رہا، اب صاف شفاف ہونے کا دعوی کرتے ہوئے سابق عظیم کرکٹرز پر الزامات عائد کر رہا ہے۔ٹیسٹ کرکٹر نے کہا شاہد آفریدی نے ملک کے لیے کچھ کرنے کے بجائے اپنے مفادات کے لیے دوسروں کا استعمال کیا، اسپانسرز کے نام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو سب سے زیادہ بلیک میل انہوں نے کیا، وہ اپنی ذات کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں پاکستان میں ان سے زیادہ خطرناک کرکٹر کوئی نہیں آیا، انہوں نے لوگوں کو بے وقوف بنا کر پاکستانی ٹیم کا بیڑہ غرق کیا، انہی باتوں کی وجہ سے سابق چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ ان سے پیچھا چھڑانا چاہتے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.