نواز شریف دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

66

لاہور(نیوز نامہ) سابق وزیر اعظم نواز شریف جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل روانہ ہوگئے، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں اور کوٹ لکھپت جیل کا عملہ سابق وزیراعظم کو لینے جاتی امراء بھی پہنچ گیا تھا تاہم انہوں نے گرفتاری نہیں دی اور خود جیل پہنچنے کی خواہش ظاہر کی۔
کارکنوں کی بڑی تعدادنے جلوس کی شکل میں نواز شریف کو جیل کیلئے روانہ کیا ۔ جاتی امراء سے جیل تک کے راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔نواز شریف کو جلوس کی شکل میں کوٹ لکھپت جیل لایا گیا جہاں انہوں نے خود کو جیل حکام کے حوالے کر دیا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.