اقوام متحدہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف ایکشن لے:کنول حیات

144

برلن( اکرام الدین) پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن محترمہ کنول حیات نے کہا کہ کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے عوام پر جاری مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزدی کیلئے ہمارا متحد ہونا بہت ضروری ہے کشمیر میں مظلوم عوام بچوں اور خواتین کا قتل افسوس ناک ہے روز بروز کشمیر میں عوام پر ظلم و بربریت میں اضافہ ہو رہا ہے اقوام متحدہ اور مسلم ممالک بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو انسانیت کیلئے شرم کی مقام ہے خارجہ پالیسی ایسی بننی چاہیے جس میں اقوام متحدہ میں کشمیری ایشو پر بات ہم سکے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ یاسین ملک کو ہندوستان جیل سے رہا کرے اور انکو اعلاج کیلئے بیرون ملک بیھجا جائے اور یاسین ملک کی فیملی کو ان سے ملنے دیا جائے محترمہ کنول حیات نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی کا حق حاصل ہے کشمیریوں نے بہت ظلم و بربریت برداشت کر لی لیکن اب کشمیریوں کو اپنا حق ملنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ کشمیر کے آزادی میں اہم رول ادا کرے تا کہ کشمیری عوام کو ہندوستان کے مظالم سے نجات مل سکے اور کشمیر ہندستان کی غلامی سے آزاد ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.