ابھرتی گلوگارہ عفیفہ بٹ نے شوبز حلقوں میں تھرتھلی مچا دی

152

لاہور( شوبز ڈیسک)نئی نسل کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ عفیفہ اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش لاہور میں ہوئی ،تیسر ی جماعت سے ہی انہیں سکول میں گانے کا موقع مل گیا جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ گانے میں دلچسپی لی بہت سے مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑتی چلی گئیں کامیابی کے جھنڈے نہ صرف یوتھ فیسٹول میں گاڑے بلکہ ماڈلنگ کی فیلڈ میں بھی اپنے جوہر دکھائے اور متعدد انعامات جیتے ،کھیلوں کی دنیا میں اپنا نام بھی بنایا اور میڈل جیت کر اپنے والدین کا نام بلند کیا عفیفہ کا کہنا ہے کہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے اس شوق کے لئے اکثر انہیں اپنی پسندیدہ چیزوں کی قربانی بھی دینی پڑی جیسے انہیں کولڈ ڈرنک اور کھٹی میٹھی اشیا کھائے عرصہ گزر گیا، عفیفہ نے ٹی وی پلے بیک ،کمرشل کے جنگل اور سرائیکی گائیکی میں بھی اپنا نام کمایا ، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنا ذاتی گانا جلد ہی وہ منظر عام پر لائیں گی ان کا کہنا ہے کہ مجھے میری توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی ہے جس کا سہرا میں اللہ کے بعد اپنے والدین کو دیتی ہوںعفیفہ جی این این کے پروگرام جوق در جوق میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.