بالی ووڈ کی باربی ڈول کا رنبیر کپور کے متعلق بڑا انکشاف

87

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی باربی ڈول کا رنبیر کپور کے متعلق بڑا انکشاف۔ اداکارہ کترینہ کیف نےکہا ہے کہ رنبیر کپور لوگوں کے انسٹا گرام دیکھنے کے لئے جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں جب بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف سے پوچھا گیاکہ کیا وہ خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ کوئی خفیہ انسٹا اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتیں مگر رنبیر کپور اپنے خفیہ انسٹا گرام سے لوگوں کے اکاؤنٹ ضرور چیک کرتے ہیں. انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں انسٹاگرام استعمال کرنے کا طریقہ بھی رنبیر کپور نے ہی سکھایا تھا۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف میں ایک طویل عرصے دوستی رہنے کے بعد2016 میں ان دونوں کی راہیں جدا ہو گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.