بھارت : لڑکی سر عام کلہاڑی سے قتل

91

آگرہ (ویب ڈیسک) بھارت میں سرعام ایک لڑکی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ضلع آگرہ میں واقع ایک دور دراز گاؤں میں ایک شخص نے 25 سالہ لڑکی کو کلہاڑی کے وار سےقتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
آگرہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام 6 بجے پیش آیا جب ایک رہنما نامی مقامی لڑکی قریبی کوئیں سے پانی بھرنے کے لیے گھر سے اکیلی نکلی تھی۔ اُس وقت ایک دلیپ نامی شخص نے اسے کلہاڑی کے وار سےقتل کر ڈالا اوروہاں سے اپنے ہتھیار سمیت فرار ہوگیا۔مقتولہ رہنما کی قریبی رشتہ دار نوری کا کہنا ہے کہ دلیپ ایک کلہاڑی ہاتھ میں لے کر آیا تھا جس سے اس نے رہنما کی گردن پر وار کیا اور وہ موقع پرہی ہلاک ہوگئی۔
گائوں کےایک مقامی شخص نے بتایا کہ دلیپ نے 4 سال قبل مقتولہ کے چچا کو بھی اسی طریقے سےقتل کیا تھا جن کے ساتھ وہ رہا کرتی تھی۔اس قتل کے بعدملزم دلیپ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیاتھا لیکن بعد میں وہ بیل پر رہا کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.