دل کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری

63

بیجنگ(ویب ڈیسک)دل کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری، بیٹری کے بغیر چلنے والا پیس میکر ایجاد۔تفصیلات کے مطابق سائنس دانوں نے دل کے امراض میں حیرت انگیز نتائج دینے والے آلے ’پیس میکر‘ کو بیٹری کے بغیر چلانے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے جس کے بعد مریضوں کو بار بار پیس میکر کی بیٹری تبدیل کرنے کی جھنجھٹ سے جان چھوٹ جائے گی اور دل کی کارکردگی میں بھی کوئی رکاوٹ یا تنزلی نہیں آئے گی۔
سائنسی جریدے نیچر کمیونیکیشن میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دل کے مریضوں کے لیے ایک ایسا پیس میکر ایجاد کرلیا گیا ہے جو بغیر بیٹری کے اپنا کام جاری رکھ سکے گا۔ چینی سائنس دانوں نے چوہوں اور ایک بڑے جانور پر کامیاب تجربے کے بعد اس پیس میکر کو ’انرجی ہاروَیسٹر‘ کا نام دیا ہے جسے مارکیٹ میں آنے میں ابھی چند برس اور لگیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.