بم حملوں میں ملوث دہشتگردوں نے بھارت سے تربیت حاصل کی : سری لنکن آرمی چیف

67

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن آرمی چیف نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر بم حملوں میں ملوث دہشتگردوں نے بھارت سے تربیت حاصل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے آرمی چیف نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر بم حملوں میں ملوث دہشتگردوں نے بھارتی ریاست کیرالہ اور جموں کشمیر سے تربیت حاصل کی تھی ۔لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائیکے نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بھارت کی ریاست بنگلورو سے کیرالہ تک کا سفر کیا اور وہاں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی کچھ دہشتگردوں نے جموں کشمیر سے تربیت لی ۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں نو خودکش بمباروں نے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی نے تین چرچوں اور ایک لکثری ہوٹل کو بم دھماکوں سے اڑا دیا تھا جس میں کم سے کم 253 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.