برلن میں پولیس کی کاروئی ، بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار برآمد

108

برلن (نیوز نامہ ) جرمن پولیس دارالحکومت برلن میں چار مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اسلحہ ایک ایسے چالیس سالہ جرمن شخص سے تعلق رکھتا ہے جس پر شبہ ہے کہ وہ شدت پسند مسلمان عسکریت پسندوں سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس کے مطابق ان ہتھیاروں کے بارے میں تحفظات ہیں کہ انہیں کسی حملے میں استعمال کیا جا سکتا تھا تاہم انہیں ایسے کسی منصوبے کی کوئی اطلاع نہیں۔ تحقیقات کا عمل جاری ہے جبکہ مذکورہ مشتبہ شخص کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.